ناقص اور زائد المیعاد کھانے کی موجودگی ، شادی ہالوں، کیٹرنگ کمپنیوں کی چیکنگ ، 13سیل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شادی ہالوں، کیٹرنگ کمپنیوں کی معائنہ مہم کے دوران 375 شادی ہالوں کی چیکنگ کی اور17شادی ہالوں کو 6 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے ۔ راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک جبکہ لاہور میں 9، گوجرانوالہ میں 2، شادی ہا ل کو باسی، ناقص اور زائد المیعاد کھانے کی موجودگی کی بنا پر سیل ، 17کو جرمانے جبکہ279 کو وارننگ نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میںشادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کی چیکنگ کی۔ راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک جبکہ لاہور میں گلبرگ، بیدیاں روڈ، ماڈل ٹاون، فیصل ٹاون اور ڈیفنس سمیت تمام علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں اور 9شادی ہالوں کو ناقص اور مضر صحت اجزاء کی موجودگی، بچا ہوا کھانا اگلے دن کے لیے سٹور کرنے،کھانے کی تیاری میںذائدالمیعاد اشیاء خوردونوش استعمال کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹ کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا ۔ صوبہ بھر میں کل 375 شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چھ لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے ۔ گوجرانوالہ میں 2 شادی ہا لوں کو سیل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...