.خانیوال: ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کے تین آئل ٹینکرز پٹڑی سے اتر گئے

Dec 10, 2017

خانیوال (خبر نگار) کراچی سے لاہور تیل لیکر جانے والی گاڑی کے خانیوال سٹیشن پر تین آئل ٹینکر پٹڑی سے اتر گئے۔ پٹڑی سے آئل ٹینکر اترنے کے بعد الٹنے سے بال بال بچ گئے۔
اگر ٹینکر ریلوے سٹیشن پر الٹ جاتے تو تیل بہہ جانے سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ 5 گھنٹے کی کوشش کے بعد تینوں آئل ٹینکرز کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھایا گیا۔

مزیدخبریں