کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی ودیگرنے کہا ہے کہ سندھ میں غیر قانونی پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ کا اجراکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔سندھ یونائیڈ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید زین شاہ سے ترقی پسند ہاوس میں ملاقات کے دوران قادر مگسی نے کہا کہ موجودہ حکمران غیرقانونی آبادکاری کوروکنے کیلئے سنجیدہ نہیں،سندھ کے عوام کواپنی دھرتی پر غیروں کی آباد کاری برداشت نہیں، سندھ کیخلاف سازشیں بند کی جائیں۔
.سندھ دھرتی پر غیروں کی آبادکاری برداشت نہیں کریں گے: قادر مگسی
Dec 10, 2017