اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ آئی این پی+آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں آصف علی زرداری کی دشمنی میں ایک ہیں۔ وفاقی وزراء کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ اور خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار کر دیا تھا؟ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے بھی ریلوے کے وزیر کو جواب دیتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمٰن پرانے اتحادی ہونے کا خیال کر لیں،نواز شریف میمو گیٹ سکینڈل میں کالا کوٹ پہن کر کیوں گئے ، ترجمان بلاول ہائوس نے کہا ہے کہ سابق صدر زرداری کی سیاست سمجھنے کے لئے مسلم لیگ ن کے وزراء کو تو پی ایچ ڈی کرنی پڑے گی۔ سیاسی طور پر میٹرک پاس بھی نہیں ہیں۔