مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، لبنٰی ریحان

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں ان غیر سیاسی عناصر کو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے۔ کہ وہ اپنے غیر جمہوری عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے ملکمیں محاذ آرائی، افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ داروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا میڑو ٹرین اورنج لائن منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑا انقلاب ثابت ہوگا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس عظیم الشان میڑو ٹرین پر باوقار انداز سے سفر کریں گے۔اور اورنج لائن میڑو ٹرین عام شہری کی زندگی میں بہت سی آسانیاں لائے گی۔ روزانہ لاکھوں افراد اس میڑو ٹرین کے ذریعے منزل مقصود پر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک عزیز ایک عرصے کی تگ ودو کے بعد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کررہا ہے لیکن چند ناعقبت اندیش سیاست دان جمہوریت اور ملک کی تعمیرو ترقی کو پسند نہیں کررہے ۔ کیونکہ وہ خود عوام کی خدمت میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...