راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے مقبوضہ بیت المقدس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔،رشیداحمد خان نے کہا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے نے پوری دنیا کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے اور خاص طور پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے یہ معاملہ سیاست کا نہیں ، مسلمان اپنے مذہبی مقامات کی توہین پر سراپا احتجاج ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ امریکہ کو امن عالم کیلئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چائییے جو کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ عوام کو مشتعل کرنے والے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں ورنہ دنیا بھر میں فسادات کی ایک لہر پھوٹ پڑے گی جس کی لپیٹ میں آئے بغیر خود امریکہ بھی نہیں رہے گا ۔