ضیا شاہد کی نئی کتاب ’’قلم چہرے‘‘ شائع ہوگئی

لاہور (پ ر) معروف صحافی اور ممتاز تجزیہ نگار ضیا شاہد کی نئی کتاب ’’قلم چہرے‘‘ علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان کی زیر نگرانی قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ کینٹ کے زیر اہتمام شائع ہوگئی۔ کتاب میں اپنے عہد کے بڑی ادیبوں، صحافیوں کے خاکے بے حد دلچسپ واقعات قلم بند کئے گئے ہیں۔ ان بڑے لوگوں میں آغا شورش کاشمیری، مولانا کوثر نیاز، مسعود کھدر پوش، نسیم حجازی، چودھری عنایت اللہ مشرق والے، ریاض بٹالوی، اشفاق احمد، فیض احمد فیض، ارشاد احمد حقانی، ڈاکٹر سید عبداللہ، خواجہ سلیم، انتظار حسین، ایم شفاعت، مختار مسعود، شفیق الرحمٰن، مقبول جہانگیر، ایس ایچ ہاشمی، پروفیسر مسعود کیفی، میر خلیل الرحمٰن اور مجید نظامی جیسے انمول لوگ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن