آغا خان فاؤنڈیشن نے پاکستان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں‘ بلاول

Dec 10, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن نے صحت‘ تعلیم اور فلاح و بہبود کے سیکٹرز میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان جب بھی پاکستان آتے ہیں ان کا پرجوش استقبال کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے عوام اور پی پی پی پرنس آغا خان کا احترام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں