کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیوگلستان سی سی نے باب وولمر کیخلاف 8وکٹوں کی آسان کامیابی حاصل کی جبکہ گذری فائٹر سی سی نے رینجرز جیم خانہ کو 94رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیموں نے کے سی سی اے زونIII’بی‘ ڈویثرن لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیوگلستان کے جان زہیب نے دوسری وکٹ پر ثاقب صادق کے ہمرہ 114اور ارتضیٰ امجد کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 103رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔گذری فائٹر سی سی کے آصف عارفانی نے 71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نور اﷲ اور محسن علی نے پہلی وکٹ پر 122رنز جوڑے۔ محسن علی، فہد حسن اور نذیر احمد کے 3,3شکار ۔ اسامہ خان کی 4وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ کے ڈی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں باب وولمر 222رنز بنا کر پویلین سدھار گئی۔ اجمل مرزا نے شاندار 60رنز کی اننگز کھیلی۔ بشیر خان نے 35، برکت علی نے 24سید اسامہ 17اوراور احتشام الہٰی نے 15رنز بنائے۔ محمد عتیق نے 49رنز پر 3، معیز خان نے 33اور فراز زیدی نے 46رنز پر 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ نیوگلستان سی سی نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 21اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔جان زہیب نے 65رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور دوسری وکٹ پر ثاقب صادق کے ہمراہ 114رنز جبکہ تیسری وکٹ پر ارتضیٰ امجد کے ساتھ 103رنز کی شراکت داری قائم کی۔ثاقب صادق نے 60اور ارتضیٰ امجد نے 58رنز کی اننگز کھیلی۔ برکت علی اور عاطف آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نشتر پارک گراؤنڈ پر گذری فائٹر نے 9وکٹوں پر 251رنز بنائے۔ آصف عارفانی نے 71رنز نور اﷲ نے 70اور محسن علی نے 52رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 122رنز بنے۔ آصف علی نے 25رنز اسکور کئے۔اسامہ خان نے 32رنز پر 4اور اویس خان نے 50رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔رینجرز جیم خانہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔اور پوری ٹیم تمام وکٹوں پر 28.4اوورز میں 157رنز پر ہمت ہارگئی۔اویس خان نے 48، اسامہ خان نے 19اور بشیر احمد نے 18رنز کی باری کھیلی۔ محسن علی نے عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار بولنگ کے ذریعے 19رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ فہد حسن اور نذیر احمد نے بالترتیب 21اور 38رنز کے عوض 3,3حریف کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔نعمان علی کو ایک وکٹ ہاتھ آئی ۔
زون III’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ نیوگلستان اور گذری فائٹر کی سیمی فائنل میں رسائی
Dec 10, 2017