سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنا افسوسناک ہے: شاہ محمود

ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز آواری ایکسپریس ہوٹل ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ اولین ترجیح ہے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بلوچستان اور کے پی کے کو کوئی اعتراض نہیں البتہ سندھ اور اپر پنجاب سے تھوڑی مخالفت ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے مخلص ہے اور اس مقصدکیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے جنوبی پنجاب کے عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز علیحدہ مختص کرنے اور سب سیکرٹریٹ کے قیام سمیت جو کچھ ممکن ہوا ہم کر رہے ہیں انشاءاﷲ جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے دور میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ آن لائن کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا امریکہ نے افغانستان کے معاملے میں پاکستان کا مو¿قف تسلیم کرلیا ہے۔ افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔ امریکہ نے افغان معاملے پر اپنی پالیسی میں نظر ثانی کی ہے، اور اب افغان حکومت نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔ طالبان کو بھی ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔پاکستان کوشش کررہا ہے یہ لوگ مل بیٹھیں ہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر افسوس ہوا۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...