سگریٹ، مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد (این این آئی)سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوادی گئی، سگریٹ کے ایک پیکٹ پر 10 روپے اور مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گناہ ٹیکس لگانے کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت صحت کی سمری کے مطابق گناہ ٹیکس سے حاصل رقم ہیلتھ انشورنس سکیم کیلئے استعمال کی جائے گی، ٹیکس کی رقم مہلک بیماریوں کے پروگرام کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔
گناہ ٹیکس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...