کرپشن الزام پر شہباز شریف کو گرفتار کیا، فواد حسن، احد چیمہ پر ہاتھ ڈالا، نیب لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیب لاہور نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا، ایم پی اے قمر الاسلام، نعمان سمیت 204 ملزمان پکڑے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے پر نیب لاہور کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعلی عہدیداروں فواد حسن فواد اور احد چیمہ پر ہاتھ ڈالا۔ حافظ نعمان، رائے اعجاز، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران کو بھی حراست میں لیا۔ پلی بارگین کے تحت 1991 ملین روپے وصول کئے۔اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی۔ اس سال کرپشن کے الزامات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جبکہ 102 انکوائریاں نمٹائیں۔ 34 تحقیقات شروع کیں، مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل کیاجبکہ 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں فائل کئے
نیب /رپورٹ

ای پیپر دی نیشن