وڈیرے نے 3 سال کی عمر میں کئی برس قید رکھا: سنیٹر کرشنا کوہلی

Dec 10, 2018

اسلام آباد (آن لائن) تھر سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وڈیرے نے کئی سال تک انہیں قید رکھا، سکول ٹیچر کی مہربانی وہ مجھے پاس کرتی رہیں، تھر میں پانی کا مسئلہ اہم ہے، بروقت حل نہ ہوا تو انسانی بحران پیدا ہو جائے گا۔ کرشنا کوہلی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ کے ایک اتھرے وڈیرے نے ان کے والد اور خاندان کو تین سال تک قید میں رکھا دن کو کھیتوں میں کام کرواتے شام کو بند کر دیتے، اس دوران تعلیم بہت متاثر ہوئی اور میری عمر اس وقت تین برس تھی۔ کوہلی کا مزہ کہنا ہے کہ تھرپارکر میں میڈیا نام کی کوئی چیز نہیں۔ کرشنا کوہلی نے کہا کہ بچپن میں مجھے اتنی اذیتیں نہ ملتیں تو آج اس مقام تک نہ پہنچتی۔ سانگھڑ، عمر کوٹ دیگر علاقوں میں کئی لوگ آج بھی قید ہیں اور ایسے وڈیروں کے خلاف ہمیں اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزیدخبریں