پیپلز پارٹی تعاون پر تیار ہے، آرڈنینس کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرینگے: خورشید شاہ

لاہور (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے حکومتی عزائم کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا پیپلز پارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے کہا وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ملکی مفاد میں قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پرتیار ہے۔ حکومت بلوں پر مشاورت کرے۔ پارلیمنٹ میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا آرڈیننس کے اجرا پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی روایت پر عملدرآمد تک قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی میں صرف مرغی نے انڈے دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن