سیاست سے مذہب کو نکال دیں تو چنگیزیت رہ جاتی ہے‘ ثروت قادری

کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اُصولوں کی سیاست اور عدم تشدد کو فروغ دینا ہوگا ،ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے بیرونی ممالک کے معاہدے کرپشن کے خلاف اہم قدم ہے ،ڈالر کو لگام لگا کر تین مہینے پہلے والی پوزیشن پر لایا جائے ،روپے کی دن بدن گرتی ہوئی قدر نے مہنگائی کے جن کو بے قابو کردیا ہے ،حکمران طبقہ مہنگائی کو روکنے اور روزگار فراہم کرنے کیلئے نیو جنریشن کو مواقع فراہم کرئے،عوام کو پریشان حال اور تنہا نہیں چھوڑسکتے عوامی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے کارکنان ومعززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست سے مذہب کو نکال دیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے ،دین اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو انسانیت کا احترام اور دوسرے مذاہب کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،مذہب اور سیاست دونوں لازم وملزوم ہیں ،سازش کے تحت مذہب کو سیا ست سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،حکمران اور سازشی طبقہ تاریخ کا مطالعہ کریں کہ پاکستان مذہب یعنی دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے ،سیاست سے مذہب کو ختم کرنے والے بیرونی آقائوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں ،ختم نبوت کا تحفظ سیاست نہیں ایمان کا جز ہے۔

ای پیپر دی نیشن