دہشتگردی سے زیادہ بڑاخطرہ پانی کابحران ہے،عالم علی

Dec 10, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پانی کا بحران دہشتگردی سے زیادہ بڑا خطرہ ہے ، کر پٹ حکمرانوں کے باعث آج ہمارا ملک ڈیمو ں کے نہ کی وجہ سے بارش کاپانی ذخیرہ نہیںکر سکتا یہ بات سا ئبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شاہ فیصل کالو نی میں شہریوں سے دوران گفتگو کہی،انہوں نے کہا کہ 1991 میں پانی سے مالا مال ملک پا کستان آج پانی کے بحران سے گزر رہا ہے جبکہ ماہر ین کے مطابق اگر پا کستا ن نے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی تو ہما را ملک خشک سالی کا شکا ر ہو جائے گا ،لیذااس مسلے کے حل کی خاطر حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔عا لم علی نے کہا کہ پاکستان کے تمام فر یقین کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ذمہ داری اٹھانا ہو گی ،انہو ں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جہنوں نے پانی بحران پراہم اقدامات کئے اورڈیم بنائو ،انسان بچائو مہم کے ذریعے فنڈز مہم شروع کی اورقوم کے دل جیت لیے۔

مزیدخبریں