کرائمز پر قابو نہ پانے والے تھانیداروں کے خلاف کارروائی ہوگی: شوکت کھٹیان

Dec 10, 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے تھانہ انچارجوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی بھی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوںکی سرکوبی بھی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنجان اور کچی آبادیوں میں مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عام شہریوں کا تعاون درکار ہے‘ جبکہ میڈیا بھی نوجوان نسل کو گمراہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں