نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہزارہا کارکنوں اور ہندو پنڈتوں نے نئی دہلی میں احتجاج کرتے ہوئے ، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے مقام پر اب ایک مندر تعمیر کیا جائے۔ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہزارہا کارکن اور ہندو پنڈت نئی دہلی میں جمع ہوئے۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے مقام پر اب ایک مندر تعمیر کیا جائے۔ مظاہرین نے حکومت سے ایسی قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا، جس سے متعلقہ مقام پر مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہو سکے۔ 1992 میں انتہا پسند ہندوں کے ایک گروہ نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد مسمار کر دی تھی، جس کے بعد ہندو مسلم فسادات میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بابری مسجد کی جگہ مند رکی تعمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی اور پنڈتوں کا ا حتجاج
Dec 10, 2018