اسلام آباد(نا مہ نگار)انٹرنیشنل اسلامک سکول جی الیون میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب ہوئی مہمان خصوصی تحریک انصاف اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری جمشید محبوب مغل ،منہاج القرآن ویمن لیگ کی صد دیا چودھری اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت رسول پاکﷺ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کوپوری انسانیت کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔ رسول پاک ﷺ کی آمد سے پہلے دنیا گھٹاٹوپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے انسانیت اپنی معراج کو پہنچی۔ مقررین کا کہنا تھاکہ اگر آج بھی مسلمان بلندی حاصل کرنا چاہتے توانھیں سیرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنا ہوگا،اسوقت عالم اسلام چاروں اطراف اغیار کی سازشوں اور مختلف مسائل کا شکار ہے ایسے میں اسوہ رسول ؐپر عمل سے ہی مصائب کا شکار مسلمان اپنا کھویاہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔