لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیرت مصطفیؐ دنیا و آخرت کی بھلائی و کامرانی کی ضامن ہے۔ناموس رسالتؐکی حفاظت کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔سرکار دوعالم حضرت محمدمصطفی ؐسے حقیقی محبت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ملک میں ان کا دیا ہوا نظام نافذ ہو۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیرت مصطفی کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سرکارؐکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ؐی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔آپؐکی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔