بحریہ انکلیو کے رہائشی ، انوسٹرز اور ممبران کا پْرامن احتجاج

لاہور (پ ر) بحریہ انکلیو کے رہائشی جس میں بیشتر overseas پاکستا نی ہیں، انوسٹرز اور ممبران نے سی ڈی اے کے ایکشن کے خلاف پْر امن احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ انکلیو کی زمین کے حوالے سے شہریار آفریدی صاحب نے پریس کانفرس میں پہلے33 ہزار کنال غیر قانونی زمین کا انکشاف کیاجبکہ بحریہ انکلیو کی زمین کا مکمل رقبہ 23 ہزارکنال ہے پھر شہریار آفریدی نے یہ زمین 510 کنال کی بتائی اور اب آخر میں یہ زمین صرف 125 کنال کی نکلی۔ جبکہ 2011 میں سی ڈی اے نے خود بحریہ انکلیو کی حد بندی کی تھی جس میں یہ زمین شامل تھی اس میں بحریہ ٹائون کی کوئی غلطی نہیں تھی اور سی ڈی اے اس وقت بھی ساتھ تھا جب بحریہ انکلیو بن رہا تھا ۔اب بحریہ ٹائون کی طرف سے اس زمین کے عوض اتنی ہی زمین یا قیمت کی مکمل ادائیگی کر دی گئی ہے جو سی ڈی اے قبول نہیں کر رہا ۔ان احتجاجیوں کے مطابق وہ اب جب یہاں بیرون ملک سے اپنی سب جمع پونجی لے کر یہاں بحریہ انکلیو میں آ کر اپنا گھر اور کاروبار قائم کر چکے ہیں تو یہ کہاں کا انصاف ہے یہ سب توڑا جائے آج سے پہلے یہ سارے ادارے کہاں تھے ؟اور ان لوگوں کو پکڑا جائے جو اس میں شامل تھے یہ بحریہ ٹائون کی نہیں ہماری ملکیت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...