لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ جوبلی انشورنس ٹیم نے جیت لیا

Dec 10, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس )لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء جوبلی انشورنس کی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ایٹین کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم ایٹین نے باڑیز کو 5-4 سے ہرا دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور پریس کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران احمد نواز ٹوانہ، عثمان حئی ، ثاقب خان خاکوانی شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جوبلی انشورنس نے پہلے چکر میں گول سکور کرکے برتری حاصل کی جو اسی چکر میں ٹیم ایٹین نے اتار لی۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔تیسرے چکر میں جوبلی انشورنس نے دو جبکہ ٹیم ایٹین نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں جوبلی انشورنس نے ایک گول سکور کرکے 6-4 کی برتری سے مقابلہ جیت لیا۔ جوبلی انشورنس کی طرف سے ایڈورڈ بینر ہیرو رہے اور انہوں نے پانچ گول سکور کیے جبکہ چھٹا گول اون رضوی نے سکور کیا۔ ادھر ٹیم ایٹین کی طرف سے ثاقب خاکوانی اور ممتاز عباس نیازی نے دو دو گول سکور کیے۔ادھر سب سڈری فائنل میں ایف جی پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد باڑیز کو 5-4 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو نے تین اور میر حذیفہ احمد نے دو گول سکور کیے۔ ادھر باڑیز کی طرف حمزہ مواز خان نے دو جبکہ نکلوس پیپر اور نفیس باڑی نے ایک ایک گول سکور کیا۔اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں