لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران میرے پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود وسیم اکرم کیوں بھاگے یہ ان سے پوچھنا چاہیئے۔سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے کہا کہ میچ کے دوران رن لینے یا نہ لینے کے فیصلے سے متعلق یاد نہیں لیکن یہ یاد ہے کہ باؤلر کی یارکر گیند پاؤں پر لگنے سے میں نیچے بیٹھ گیا تھا اور وسیم اکرم رن بھاگ چکے تھے۔انضمام الحق نے کہا کہ میرے پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود وسیم بھائی رن کیوں بھاگے یہ ان سے ہی پوچھا جائے۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ رن آؤٹ کے معاملے والی بات وسیم اکرم کیلئے مزاحیہ ہوگی لیکن میرے لیے نہیں کیونکہ گیند لگنے سے میں نیچے بیٹھ گیا تھا۔