اداکارہ بابرہ شریف آج 64 برس کی ہو گئی

لاہور: ) معروف اداکارہ بابرہ شریف آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ نٹ کھٹ اداکارہ نے 1973میں اپنے فنی کیریئر کا آغازکیا اور ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔ منفرد اداکاری کے باعث انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بھولی بھالی سی اداکارہ بابرہ شریف نے 10 دسمبر 1954 کو لاہور میں آنکھ کھولی۔ اپنی دلنشین اداؤں سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بابرہ شریف نے 1973میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ “کرن کہانی” سے اداکاری کا سلسلہ شروع کیا۔

بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں "انتظار" نامی فلم سے فنی سفر کا آغاز کیا ۔لیکن فلم "میرا نام ہے محبت" میں بہترین اداکاری نے بابرہ شریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ بابرہ شریف نے اپنے 23 سالہ فنی کیرئیر میں پیار کا وعدہ، منزل، حق مہر، خدا اور محبت، سلاخیں، دامن، گریبان اور گھائل سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اور سلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ نازیہ حسن کے البم پر بنائی گئی فلم ڈسکو دیوانے میں گلیمرس گرل کے طور پر جلوہ گرہونےوالی بابرہ شریف نے اپنی مقبولیت کے عروج پر ہی فلمی دنیا کوخیر آباد کہہ دیا تھا۔70 اور 80 کی دہائی میں بابرہ شریف نے آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...