مظفرآباد: انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیسنگین خلاف ورزیوں پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کیخلاف طلباء وطالبات کی احتجاجی ریلی نکا لی۔ مظاہرین کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نےاحتجاج کے دوران کہا کہ انسانیحقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ گمنام قبروں کی دریافت،خواتین کی عصمت دری، حق خودارادیت مانگنے والے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا ہو چکی ہے ہزاروں لاپتہ افراد اور آدھی بیوہ خواتین ،یتیم بچے انسانی حقوق کی خلافورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اقوام متحدہ عالمی حقوق کے علمبردار ادارے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا نوٹس لیں۔
مظفرآباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے مہاجر کیمپ سے امبور تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ہر دن پامال کیے جارہے ہیں۔ بھارتی بربریت کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پربارش اور شدید سردی کے باوجود مظفرآباد میں مظاہرین نے مہاجر کیمپ سے امبور تک مارچ کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین ہم کیا چاہتے آزادی، لے کر رہے گے آزادی اور گو انڈیا گو بیک کے نعرے لگاتے رہے۔
احتجاجی ریلی میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ موسمی سختیاں ہو یا بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کیا جاسکتا، کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
احتجاجی مظاہرین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔
واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ( ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے) آ ج 10دسمبر بروز پیر منایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام ، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کا شعور فراہم کر نا ہے۔
ٹیگز :
INDIAN ARMYKASHMIRMU