ایف آئی اے نے ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 40 افراد کو سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتا ر کرلیا

Dec 10, 2018 | 20:48

ویب ڈیسک

ایف آئی  اے نے ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 40 افراد کو سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتا ر کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلروں نے کروڑوں روپے لے کر 40 افراد کو پاکستان سے ایران اور پھر ترکی کے بارڈر پر لے گئے تاکہ ان کو ترکی کے راستے یورپ بھیجا جا سکے مگر ترک بارڈر کراس کرتے ہوئے ترک پولیس نے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے والے ان 40افراد کو گرفتار کر لیا اور نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا چنانچہ جب یہ افراد سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ایف آئی اے نے ان کو گرفتار کرلیا  جبکہ گرفتارہونے والے شہزاد اشرف ، بلال وغیر ہ نے بتایا کہ وہ انسانی سمگلروں کو فی کس 10 لاکھ روپے دے کر یورپ جانے کیلئے ترکی گئے تھے. واضح رہے کہ رواں ماہ پہلے 10 روز کے دوران ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں