آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات, اہم امور پر تبادلہ خیال، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت

Dec 10, 2018 | 21:45

ویب ڈیسک

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مضبوط اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔یہ بات انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ  کنگ ژوآنو سے گفتگو کے دوران کی جنھوں نے پیر کو  جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ پر بھی بات چیت ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چینی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے مابین دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی.

مزیدخبریں