کراچی: کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کاربار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 96 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔اسٹاک مارکیٹ میں کئی دونوں کے بعد منفی رجحان دیکھنے میں آیاہے تاہم انڈیکس 40 ہزارکی نفسیاتی بحال رکھے ہوئے ہے۔ سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ دیر بعد بہتری رہی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر 289 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس بعد مارکیٹ 40 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...