راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق گیارہویں جانشین رسولؐ برحق حضرت امام حسن عسکری ؑ کا یوم ولادت پرنورمذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا جسکے ساتھ عالمگیرایام عسکری ؑ کے پروگرام اختتام پذیر ہو گئے، اس موقع پر ملک بھر کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی محافل اوردیگر تقریبات کا انعقادکیا گیا،ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیر اہتمام عزاخانہ معصومہ قم راولپنڈی میں محفل عسکری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے سیرتِ عسکری ؑ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور اس پر کاربند رہنے کو دنیا و آخرت میں کامیابی و نجات کا بہترین وسیلہ قراردیا،انہوں نے کہا حضرت امام حسن عسکری ؑ جودو سخا ،زہدوتقویٰ اور صدق و صفا کے پیکر تھے جنہوں نے اپنی تمام حیاتِ مقدسہ دین الہی کی خدمت اوراطاعت ِ معبود میں بسر کی، شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے عساکر پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار اور قائد ملت جعفریہ آغاس سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر مشن ولا ء و عزا کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا،محفل سے سیدوجیہہ الحسن کاظمی ،سید جون علی مشہدی ،سیدنصرعباس کاظمی ، سیدزین العابدین کاظمی نے بھی خطاب کیا۔ محفل کے آخر میں کیک کشائی کی گئی۔