نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر واپس وطن لوٹیں گے:احسان علی سمراء

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری احسان علی سمراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی صحت خراب تھی انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس وطن لوٹیں گے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ میں پایا جانے والا تذبذب خود ان کی اپنی اقدامات کی نفی اور ایک نیا یوٹرن ہے عمران خان کو اگر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بارے خود ان کے بنائے ہوئے سرکاری بورڈ نے دھوکا دیا ہے تو انھیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن