انسانی حقوق کا عالمی دن مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں سے منسوب کیاجائے:مولاناسید عبد الخبیر آزاد

لاہور(خصوصی نامہ نگار )خطیب بادشاہی مسجد مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 10دسمبر کا انسانی حقوق کا عالمی دن مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے نام سے منسوب کریں۔ تاکہ اقوام عالم میں بھارت کے ظلم و ستم دنیا پر از سر نو آشکار ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیا بھر میں ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی دیناہے۔

ای پیپر دی نیشن