اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ) طلب کرلیا ہے جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں مسابقتی کمیشن آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج( منگل) ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کیترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائیانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا 10نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
Dec 10, 2019