کابل ایئرپورٹ پر روکے گئے پاکستانی طیارے کو اڑھائی گھنٹے بعد اڑان کی اجازت

Dec 10, 2019

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستانی حکام کے افغان حکومت کے ساتھ رابطے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر روکے گئے پاکستانی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 250 کو ڈھائی گھنٹے تک روکے رکھا۔ اسلام آباد آنے والی پرواز میں 162 مسافر سوار ہیں۔ افغان قیادت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہے۔ پاکستانی حکام نے استنبول میں موجود افغان قیادت کے ساتھ معاملہ اٹھایا جس کے بعد کابل حکام نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 250 کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام نے قومی ایئر لائن کی پرواز بلاوجہ کابل ائیرپورٹ پر روکے رکھا۔ انہوں نے پی آئی اے ایئر کرافٹ کو بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک کر کہا کہ پاکستانی طیارہ صرف چھوٹا رن وے استعمال کر سکتا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 250 کو صبح 11 بج کر 40 منٹ پر کابل سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنی تھی۔ کابل میں افغان حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی طیارہ چھوٹا رن وے استعمال کرے جبکہ دوسرے ممالک کی ایئر لائنز بڑا رن وے استعمال کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں