اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزراتِ مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ وقفہ سوالات میں وزرات مذہبی امور نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے اورگزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام دخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔ گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں دیں اور درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواؤں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔
عازمین حج کی جمع رقم پر بنکوں سے سود لیا جاتا ہے: وزارت مذہبی امور
Dec 10, 2019