شمالی کوریا کے سینئر اہلکار نے ٹرمپ کو ’’خبطی بوڑھا‘‘ قرار دیدیا

پیانگ یانگ (نیٹ نیوز)شمالی کوریا کے ایک سینئر اہلکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے توہین آمیز بیان جاری کیا ہے۔ برسر اقدار جماعت کے نائب چیئرمین کم یونگ چول نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’خبطی بوڑھے آدمی‘ کی اصطلاح استعمال کی۔ انہوں نے ٹرمپ کو ’بے چین اور صبر نہ کرنے والا‘ بھی قرار دیا۔ علاوہ ازیں سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک راکٹ انجن کا تجربہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن