اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)سابق صدر آصف علی زر داری کے ذاتی معالج کیلئے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کیلئے مراسلہ موصول ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازات دی گئی۔یاد رہے کہ سابق صدر کے صحت کے معاملات کے لیے پہلے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا نام سامنے آرہا تھا،میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا۔بورڈ میں کارڈیک نیورسرجن ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔سابق صدردل،شوگر ،مہروں ،بلڈپریشر کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔