عمران کا خطاب عوام کو سمجھ آیا نہ بغیر ثبوت بھاشن سے بات بنے گی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد+ لندن (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ عمران نے خطاب میں کیا کہا عوام کوکچھ سمجھ نہیں آیا ، طبیعت تو ٹھیک تھی، عمران کا سارا خطاب ہوتا ہے، ہوتی ہے، جنون ہے، دماغ، دل، یہ ہے، وہ ہے، یہ تھا، وہ تھا۔ نیا پاکستان آج کے خطاب تک تصوراتی ہے۔ آپ نے صحیح کہا آپ کا موازنہ دوسری حکومتوں سے کیا جائے گا۔ موازنہ کیا جائے گا کہ پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوںنے کہا پندرہ ماہ میں تاریخی 14 ہزار ارب کا قرض لیا موازنہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کے سی پیک، گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، گیارہ ہزار کلو میٹر موٹروے کا لنگر، انڈے، کٹوں اور مرغیوں سے عمران صاحب موازنہ ہو گا۔ شہباز شریف کی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان میٹرو اور اورنج ٹرین کا پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔ عمران صاحب میرٹ کا قتل عام تو آپ جیسے نالائق اور نااہلوں کو 22 کروڑ عوام پہ مسلط کر کے ہو گیا۔ بغیر ثبوت کرپشن کے بھاشن اور الزامات لگانے سے اب بات نہیں بنے گی، جو ڈیٹا دیا وہ شہباز شریف کے وقت کی ریکوری ہے، پھر جھوٹ۔ جن پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں، ان کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔ علیمہ باجی کی جادوئی سلائی مشین اور جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ کی کوئی تحقیقات نہیں۔ ایک اور بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے۔ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں سے اندرونی اعضاء کے معائنہ کی روشنی میں نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت ابھی تک تشویشناک ہے ان کی صحت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے نواز شریف کا علاج کب تک چلے گا وقت کا تعین نہیں کیا سکتا۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کے پلیٹ لیٹس نیب کی صدارت کے دوران تیزی سے گرے کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا پاکستانی ڈاکٹرز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انتھک محنت کی نواز شریف کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک رکھا گیا انہیں ڈیڑھ سال تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ ڈاکٹر میاں صاحب کو کچھ دیئے جانے کی تحقیق کر رہی ہیں میاں نواز شرف کو کوٹ لکھپت سے نیب آفس کیوں لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...