روس پر تمام عالمی کھیلوں کے مقابلوں کے دروازے 4 سال کیلئے بند

ماسکو(نیٹ نیوز) روس آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ سے آؤٹ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر 4 سال کے لیے کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی کی وجہ سے روس 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جبکہ روسی دستہ 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔ پابندی کی وجہ سے 4 برس تک کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا اور نہ ہی پرچم استعمال کیا جا سکے گا، البتہ جو اتھلیٹس یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ میں ملوث نہیں رہے وہ آزاد حیثیت میں اولمپکس کے پرچم تلے ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ رواں برس جنوری میں روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے جو ڈیٹا دیا تھا اس میں ردوبدل کیا گیا۔ ڈوپنگ ایجنسی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے لوزان میں ہونے والے اجلاس میں روسی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے جعلی شواہد دینے اور ڈیٹا ضائع کرنے پر روس پر 4 سال کے لیے پابندی لگا دی۔ اس دوران روس کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ فیصلے کے خلاف روس 21 دنوں میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...