کراچی‘ چڑیا گھر میں سفید شیر کا حملہ‘ ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے چڑیا گھر میں سفید شیر غصے میں آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چڑیا گھر میں شیر نے کھانا دینے والے ملازم پر حملہ کر دیا اور ملازم کا ہاتھ چبا ڈالا جس سے ملازم زخمی ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملازم کو ابتدائی طبی امداد دیدی گئی ہے۔ شیر کے ملازم پر حملے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا۔ شیر نے کھانا دینے والے ملازم کا ہاتھ دبوچ لیا تھا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق ملازم کے بازو کی ہڈی بچ گئی ہے۔ حادثے کی انکوائری کی جائے گی۔ خطرناک جانوروں کے پنجرے پر باریک جالیاں لگائی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن