کراچی(نیٹ نیوز) ڈینگی وائرس کے نتیجے میں کراچی میں ایک اور خاتون چل بسی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں وائرس سے متاثرہ 58 افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ نارتھ کراچی کی رہائشی ڈینگی وائرس سے متاثرہ 38 سالہ خاتون سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔