دوحہ (سپورٹس ڈیسک) قطر ٹی 10 لیگ میں (آج) منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ پرل گلیڈی ایٹرز اور ڈیزرٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ہیٹ سٹرومرز اور فلائنگ اوریکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں میچز ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، قطر میں کھیلے جائیں گے۔ قطر ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن قطر میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں پرل گلیڈی ایٹرز، ڈیزرٹ رائیڈرز، ہیٹ سٹرومرز، فلائنگ اوریکس، فالکن ہنٹرز اور سوفٹ گیلوپرز شامل ہیں۔