گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ کے چار ویٹ لفٹرز نے سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔جس میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری سائوتھ ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستانی دستے میں شامل گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور شہ زوروں کے شہر کا نام روشن کیا ہے اس سے پہلے انعام پہلوان نے ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔کل ملا کر سائوتھ ایشین گیمز میں گوجرانوالہ کے پانچ کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتا ہے جس میں دو سگے بھائی نوح دستگیر بٹ اور حنزلہ دستگیر بٹ شامل ہیںاس کے علاوہ محمد طالب اور عثمان راٹھور نے بھی ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ،کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر گوجرانوالہ کے شہری بہت خوش ہیں۔
دوبھائیوں سمیت گوجرانوالہ کے 5پہلوان ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے
Dec 10, 2019