بنگلہ دیش پریمیر لیگ بنگا بندھو کا خصوصی ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بنگا بندھو) کا خصوصی ایڈیشن (کل) بدھ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ لیگ میں (کل) بدھ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ چٹاگانگ چیلنجرز اور سلہٹ تھنڈرکے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کومیلا واریئرز اور رنگپور رینجرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ازمائی کرینگی جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن