لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی کھلاڑیوں اور برتھ ڈیفیکٹس فاونڈیشن کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کے انعقاد کا مقصد انٹر سیکس (جن کی جنس واضح نہ ہو) کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر برتھ ڈیفیکٹس فاونڈیشن کے ایمبیسیڈر اولمپیئن خواجہ جنید، سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب اور رکن صوبائی اسمبلی عظمٰی کاردار سمیت فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عنصر جاوید بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بچے جن کا پیدائش کے موقع پر جنس کا تعین نہیں ہوتا کہ وہ مرد ہیں یا عورت برتھ ڈیفیکٹس فاونڈیشن کے تحت اب تک 130 سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن کر کے انہیں اس مسئلے سے نجات دلائی ہے۔
قومی ہاکی ٹیم اور اور برتھ ڈیفیکٹس کے درمیان ہاکی میچ
Dec 10, 2019