لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے پیرا آرچری ٹورنامنٹ کا انعقاد جھنگ میں پاک پیرا آرچری کمیٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں پیرا آرچرز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر چار پیرا آرچر کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں محمد قاسم جنجوعہ، میجر شاہد علی، عامر یاسین اور سجاد احمد شامل ہیں۔ منتخب پیرا آرچر کا تربیتی کیمپ جھنگ میں جاری رہے گا جو اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والے چھٹے فضا پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔