شرجیل خان نے ری ہیب پروگرام مکمل کرلیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے ری ہیب پروگرام مکمل کرلی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جسکے بعد اب انہوں نے بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی طرح لیکچرز میں شرجیل خان نے بھی کھلاڑیوں کے سامنے ندامت کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ کرپشن انہیں نشان عبرت بناسکتی ہے، جسکی سب سے بڑی مثال وہ خود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...