بیول (نامہ نگار)اگر ہم نے آخرت میں نجات حاصل کرنی ہے تو ہمیں حضور ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا جو لوگ میلاد النبی ؐ کے مخالف ہیں مجھ سے مناظرہ کر لیں اسلام میں کوئی تفریق نہیں چند مفاد پرستوں نے اسے گروہ بندی میں تقسیم کر رکھا ہے جو اسلام کے خلاف گہری سازش ہے آج فرقہ پرستی عروج پر ہے لیکن یہ لوگ جھوٹ کے زریعے لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار پیرشمس العارفین صدیقی (نیاریاں شریف) نے موہڑہ دھمیال نئی آبادی میں راجہ محمد اشرف کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔