کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنا رہے ہیں جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے ۔یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کی ہے۔ اس دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیںبھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کیلئے مکمل ہڑتال کی ہے۔ سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی حکمرانوںکی طرف سے کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر تنازعے کشمیر کے حل کیلئے موثر اور فعال کردار ادا کرنے کی غرض سے عالمی برادری کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے۔