دینی مدارس کے خلاف عمرانی ایجنڈا تکمیلی مراحل میں ہے‘قاری عثمان

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف عمرانی ایجنڈا تکمیلی مراحل میں ہے۔ ارباب مدارس کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہیں۔ ریاست مدینہ کے میٹھے نعرے کی آڑ میں ایک مخصوص ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ دینی مدارس کا کردار قیادت تک جاری رہیگا۔ وہ جامعہ مصعب بن عمیر یو سف گوٹھ، جامعہ مفتاح العلوم منگھوپیر اور مدرسہ شمس القران قصبہ کالونی میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ اجتماعات سے جے یو آئی ضلع سانگھڑ کے ترجمان قاری عبد الباسط حنفی، قاری امین الدین ہزاروی،قاضی امین الحق آزاد،مولانا طالوت ،مولانا محمد علی کرخی، مولانا شمس الرحمن ،مولانا عبدالکریم نالوی، مفتی محمد خالد محسود ،علی اصغر ،ڈاکٹر قاسم محمود، مولانا رفیع اللہ ،قاری سلطان اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن