کراچی (خبر نگار)سندھ سیکریٹریٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے دفتر میں آگ لگنے سے اہم دستاویزات اور ریکارڈ کے جلنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے قریب واقع کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ ایف بی آر کے دفتر کی پہلی منزل پر لگی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہوئے ۔ آتشزدگی کی اطلاع پر دفاتر میں موجود افراد باہر آگئے جب کہ عمارت کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جب کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔